کوہستان کے ضلع کوالئی پالس کے گاوں کھلیار گھاس کاٹنے کے تنازعہ پر میں دو گروپوں میں تصادم ، دونوں طرف سے ایک خاتون سمیت چار افراد جانبحق اور تین افراد زخمی۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان کے ضلع کوالئی پالس کے بالائی پالس کھلیار میں گھاس کی کٹائی کے دوران ایک ہی خاندان کے دو گروپوں میں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک گروپ سے تین جانبحق دو زخمیجبکہ دوسرے گروپ سے ایک جانبحق اور ایک فرد زخمی ہوچکے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں الیاس ڈرائیور ولد ملک شیر گو، لال خان ایک خاتون زوجہ پہلوان جبکہ زخمیوں میں ایک طرف سے ریاض اور مقتول الیاس کا بھتیجا شامل ہیں جبکہ دوسری طرف سے حاجی شمشیر کا ایک بیٹا جانبحق اور ایک بیٹا شدید زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق بر پالس کے علاقے کھلیار میں گھاس کاٹنے پر تصادم کا آغاز ہوا۔
ڈسڑکٹ پولیس افسر امجد حسین نے ہزارہ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ آج صبح تھانہ گزپارو کی حدود میں پیش آیا جہاں پر ایک ہی قبیلے چھلکن خیل سے تعلق رکھنے والوں میں گھاس کٹائی کے دوران تصادم ہوا۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل ان کے درمیان بظاہر کوئی بھی سابقہ دشمنی نہیں تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان گھاس کاٹنے پر پہلے معمولی تلخ کلامی ہوئی اورپھر ایک دم ہی تصادم شروع ہوگیا تھا۔
امجد حسین کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی نفری پہنچ چکی ہے جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہی ہے۔
امجد حسین کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے آپس میں چچا زاد بھائی ہیں
علاقے میں موجود عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج صبح تقریبا 11 بجے پیش آیا جب پہلے فریق نے ایک ڈھاکہ رکھ میں موجود گھاس کاٹنا چاہی تو دوسرے فریق نے اس کو پہلے منع کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔پولیس سٹیشن گز پارو پولیس نے دونوں گروپوں کے متعدد افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔