پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان نے کیا ہے کہ بیرسٹر سیف نے خیبر امن جرگے کے حوالے سے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے مؤقف کی نمائندگی نہیں کی ہے۔ پارٹی ان کے بیان کو تسلیم نہیں کرتی کیونکہ یہ ہماری اس پوزیشن کے خلاف ہے جو سیاسی تنظیموں پر غیر جمہوری پابندیوں اور پاکستانی عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کے انحصار کی مخالفت کرتی ہے- بطور جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا، میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کو اپنے عہدے سے ہٹا کر پارٹی نظریہ سے ہم آہنگ شخص کو اس اہم عہدے پر تعینات کیا جاۓ۔
انہوں نے مزید کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے حکم پر خیبر میں امن جرگہ پر بے لگام طاقت کا استعمال، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، فسطائیت کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر ظلم و ستم کا شرمناک مظہر ہے۔ یہ انصاف، امن اور انسانی وقار کے متلاشیوں کے خلاف ایک سنگین زیادتی اور خیبر پختونخوا کے حقوق کی ایک اور ناقابل معافی خلاف ورزی ہے۔