پشاور الیکٹرکٹ سپلائی کمپنی پیسکو خاکی سب ڈویژن کے ایس ڈی او دانش خان نے نو اکتوبر کی شام پانچ بجکر چالیس منٹس پر لاری اڈہ مانسہرہ میں علت نمبر 815 اور دفعہ 1-462 کے تحت درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ یکم اکتوبر رات دس بجے چیکنگ کے دوران فیڈر انچارج خاکی نوید اعوان،ایریا لائن مین اعجاز احمد اور فیصل کے ہمراہ محکمہ جنگلات سرن ڈویژن کے ٹھاکرہ میں واقعہ رینج کوارٹر کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ رینج کوارٹر اہلکاروں نے ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری شروع کر رکھی ہے جس کی موقع پر ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائی گئیں انہوں نے لاری اڈہ پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ جو لوگ بھی رینج کوارٹر میں رہائش پذیر ہیں ان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا جائے اور لاری اڈی پولیس نے نو دن دریافت کے بعد محکمہ جنگلات کے ٹھاکرہ رینج کوارٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او لاری اڈہ تھانہ عاصم امام بخاری نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پیسکو اہلکاروں نے محکمہ جنگلات کے کسی زمہ دار کا تعین نہیں کیا اور نہ ہی کسی اہلکار کو ملزم ٹھہرایا ہے تو پولیس نے ایف آئی آر رینج کوارٹر کے خلاف کی ہے اب پیسکو اہلکار بجلی چوری کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کریں گے تو پھر ان ملزمان کو پولیس شامل تفتیش کرے گی۔اس سلسلے میں ہزارہ ایکسریس نیوز نے ڈی ایف او سرن ڈویژن جواد خان سے رابطہ کرکے ان کا موقف جاننے کے لیے سوال نامہ بھیجا مگر انہوں نے رسپانس یا اپنا موقف نہیں دیا۔