Skip to content

ہری پور ڈپٹی کمشنر نے ڈومیسائل تصدیق کے اختیارات ویلج سیکرٹریز کو تفویض کر دیے

شیئر

شیئر

ضلع مانسہرہ میں حلقہ پٹواری گاندھیاں تنویر احمد کے خلاف انٹی کرپشن کی کاروئی کے بعد پورے ہزارہ ڈویژن میں پٹواریوں نے ہڑتال کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں محکمہ مال اور پٹواریوں سے جڑے عوام کے قانونی کام التوا جا شکار ہو گیے ہیں،اس ہڑتال کی سب سے زیادہ مشکلات کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ لینے والے طلبہ کو پیش آ رہی ہیں کہ داخلہ کے لیے کالجز اور یونیورسٹیز نے داخلہ کے لیے ڈومیسائل کی لازمی شرط رکھی ہوئی ہے اور پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث ڈومیسائل بنانے والے طلبا و طالبات کو دقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہط ڈومیسائل کی تصدیق کے اختیارات ہری پور کی طرح پورے ہزارہ ڈویژن میں ویلج کونسل سیکٹریز کے حوالے کیے جائیں کیوں کہ کسی بھی شہری کے پیدائش،نکاح نامہ،طلاق نامہ اور فوتگی سمیت تمام ضروری دستاویزات ویلج سیکٹریز کے پاس ہوتی ہیں

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں