کاغان ڈویلپمنٹ کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز
کا چوتھا اجلاس مشنر آفس ایبٹ آباد میں بورڈ کے چیئرمین جمیل احمد کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سیاحت وثقافت میوزیم اینڈ آرکیالوجی خیبرپختونخوا بختیار خان نے حصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان ممبر صوبائی اسمبلی منیر خان لغمانی ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر عدنان خان بٹینی بورڈ ممبران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آیاز سلیم رانا مسرور احمد رقیب خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آمین الحسن سمیت کے ڈی اے افسران نعمان خان افتخار خان محمد اسد نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں کے ڈی اے کی انتظامی اور مالی معاملات سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں کے متعلق جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا آور کسی صورت غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جانے گئ ۔اجلاس میں مقامی عمائدین آور ہوٹلز مالکان کے ساتھ اعتماد کی فضا کو بحال رکھ کر سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز زیر بحث لائیں گئیں.