وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے صوبے کے نو جوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مادیت کے اس دور میں کردار کی عظمت کے حصول کو اپنا مقصد بنائیں اور کردار کی روشنی میں فکر معاش اور دوسرے انسانوں کی بہتری کے لئے جدو جہد کریں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی زندگیاں مادی تر قی کے حصول کے لئے صرف کیں ان کا نام و نشان آج با قی نہیں رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز جناح بیسک سکول اینڈ کالج مانسہرہ میں ایک روزہ مٹرکس یو تھ سمٹ 2024 کے اختتامی سیشن سے بحیٹیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔یوٹھ سمٹ میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی،وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ثقافت و سیا حت زاہد چن زیب نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر پرو فیسر’ اکیڈیمیہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔بیر سٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نینوجوانو ں پر ذور دیا کہ وہ مادیت کے حصار سے۔نکلیں
اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو معاشرے کی ترقی کے لئے صرف کریں۔انہوں نے کہا کہ مادیت کے حصار میں بھ۔سنے کی بجائے جوان اگر زندگی کی حقیقتوں کو سمجھتے ھو ہے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے جدو جہد کر تے ہو ئے اپنی زندگی گزاریں گے تو ان کا نام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔بیر سٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مصنوعی ذہا نت اے آئی کا یہ دور مادیت کا منطقی نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیانے اے آئی کے شعبہ میں بہت زیادہ ترقی کی ھے اور ہمارے نوجوانوں کو ہر قسم کے چیلنجر کا بہتر طریقہ سے مقابلہ کر نے کے لئے اپنے آپ کو تیار کر نا ھو گا۔حکومت اس سلسلے میں نو جوانوں کو ہر قسم کا تعاون فراہم کر ے گی۔ڈائر یکٹر جناح بیسک سکول اینڈ کالج فیاض احمد خان نے تقریب میں شرکت پر بیر سٹر ڈاکٹر سیف کو سونیر پیش کیا آخر میں بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے یوتھ سمٹ کے شرکاء میں شیلڈ اور سر ٹیفکیٹ تقسم کئے۔بیر سٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے مٹرکس پاکستان کے بانی و سی ای او حسن نثار کی اٹی ٹی کے شعبہ میں خدمات کو سراہا اور اس شعبہ میں صو بے کے نو جوانوں کو آگے بڑ ھانے میں مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔