اسلام آباد کا معروف مونال ریسٹورنٹ 11 ستمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے گزشتہ ماہ جاری کیے گئے حکم کے بعد بند ہو جائے گا۔
عدالت نے مونال سمیت مارگلہ نیشنل پارک کے اندر تمام ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے، یہ فیصلہ پارک میں ایسے ریسٹورنٹس کی قانونی حیثیت کے بارے میں خدشات پیدا کرنے والے ایک قانونی کیس کے بعد آیا۔ عدالت نے پارک کے ماحولیاتی نظام کو انسانی سرگرمیوں اور ٹریفک سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تمام ریستورانوں کو تین ماہ کے اندر آپریشن بند کرنے اور علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا۔ مونال کی انتظامیہ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا کے پیج کے ذریعے 11 ستمبر سے ریسٹورنٹ کی باقاعدہ بندش کا اعلان کیا ہے۔