Skip to content

یوم استحصال کشمیر ہزارہ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں میں منایا گیا

شیئر

شیئر

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کے خلاف ہزارہ بھر میں ریلیاں نکالی گٸیں, ضلع مانسہرہ میں نکالی گئی ریلی میں میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور تمام محکموں کے افسران و ملازمین، تاجر برادری،طلبہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس میں پرچم کشائی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتام پر کشمیریوں کے حق میں دعا کی گئی علاوہ ازیں تمام تحصیلوں میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا اور سکولوں میں مختلف پروگرامز ترتیب دئیے گئے جس میں کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کئے گئے اور بھارت کے ناجائز اور غاصبانہ قبضے کے خلاف عالمی طاقتوں کے کردار کی اپیل کی گئی۔

ایبٹ آباد میں یوم استحصال کشمیر 5 اگست کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی فلیگ ہوسٹنگ سرمنی، خصوصی پروگرام اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کرتے اور 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں جب اس نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا۔لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ‘یوم استحصال کشمیر” منا رہے ہیں جس میں نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کی جانب سے 2019 میں اس دن کی گئی غیر قانونی اور دھوکہ دہی پر مبنی کارروائی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا جائے گا۔ پاکستان بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرپر قبضہ کے خلاف کشمیری لوگوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نے ضلع ایبٹ آباد


میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہیلتھ، ایجوکیشن، ریسکیو، پبلک ہیلتھ، یوتھ افیٔرز، لائیو سٹاک اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ اور آرٹیکل370٫ اور 35اے کے خاتمے کے بعد لاک ڈاون، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف آگاہی اور کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3میں منعقدہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سکولز کے بچوں اور بچیوں کی جانب سے کشمیری نغمے اور ٹیبلو پیش کیے گئے۔

یوم استحصال کے موقع پر سکول کے بچوں کی جانب سے کشمیری نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔تقریب کے اختتام پر یوم استحصال واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو نے کہا کہ ان کا مقصد کشمیری عوام کو بے اختیار کرنا، انہیں حق رائے دہی سے محروم کرنا اور انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا سرزمین پر وحشیانہ قبضہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کا بھی مذاق اڑانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا جب تک عالمی برادری اس مسئلے پر ایکشن نہیں لیتی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، ڈی ای او فیمیل ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، ایکسین پبلک ہیلتھ سید زاہد شاہ، ڈی او سوشل ویلفیٔر، ریسکیو ایمرجنسی آفیسر، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 اور دیگر ضلعی محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

بٹگرام میں 05 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیر انتظام ضلعی سیکریٹریٹ بٹگرام سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ضلعی محکموں کے آفسران و عملہ، انجمن تاجران بٹگرام ، اساتذہ،ریونیو سٹاف، ڈسٹرکٹ خطیب بٹگرام ،سول سوسائٹی ممبران، طلباء اور صحافی حضرات نے شرکت کی ۔ بچوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی۔اس موقع پر ریلی شرکاء نے کہا کہ انڈیا نے جان بوجھ کر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بذریعہ آرٹیکل 370 335 ختم کیا اور کشمیروں کی حقوق کو زق پہنچائی جس کی بھر پور انداز میں مذمت کی گئی ۔ اس موقع پر انڈیا کے خلاف نعرہ بازی، ہاتھوں کی زنجیر اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی نے انڈیا کی جانب سے کشمیروں کی حقوق مسخ کرنے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انڈیا کے ہر اس اقدام کی اس وقت تک مذمت کرینگے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہے .

ہری پور میں ضلع ہری پور کی تمام تحصیلوں میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
مرکزی ریلی سب ڈویژن ہری پور شیرانوالہ گیٹ سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں اختتام پذیر ہوئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہری پورڈاکٹر عا دل ایوب نے کی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ضلعی محکمہ جات کے افسران، صدر پرائیویٹ ایسوسیشن نیٹ ورک ہمراہ سٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے لئیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تلاوت کلام پاک اور پرچم کشائی کے بعد کشمیر کی آزادی اور شہداء کے لئے دعا کی گئی۔


کوہستان اپر میں ضلعی انتظامیہ کوہستان اپر کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر F&P عمران ضیاء کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈکوارٹر حافظ وقار احمد اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سیو وحید احمد ، یوتھ آفسر کوھستان اپر، تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کوہستان اپر کے سربراہان، سٹوڈنٹس جنرل پبلک، علمائے کرام، سوشل ایکٹیویسٹ پولیس اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ریلی ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ کوہستان اپر سے شروع ہوتے ہوئے چائنہ پل کمیلہ پر اختتام پزیر ہوئی۔ریلی سے قبل کشمیری بھا ئیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قابض بھارتی افواج کی ظلم وستم کیخلاف نعرے درج تھے۔ 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول داسو میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطا ب کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر F&P نے کہا کہ کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔عالمی دنیاء سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض بھارتی افواج کی ناجائز اور غیر قانونی قبضے کیخلاف اپنا کردار اداکریں اور کشمیریوں کو انگی امنگوں کے مطابق حق آزادی کا موقع فراہم کیا جائے۔

لوٸر کوہستان میں ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں ایک منٹ کی خاموشی اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی قیادت میں 5 اگست” یوم استحصال ” کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے سربراہان و سٹاف، ضلعی پولیس اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم استحصال دن کا مقصد کشمیریوں کی جہد و جہد آزادی اور بھارتی افواج کے مظالم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کر نے کی استدعا ہے -واک کے اختتام پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں دعا بھی کی گئی ۔

کولٸی پالس کوہستان میں اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کے خلاف ضلع مانسہرہ میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور تمام محکموں کے افسران و ملازمین، تاجر برادری،طلبہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس میں پرچم کشائی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتام پر کشمیریوں کے حق میں دعا کی گئی علاوہ ازیں تمام تحصیلوں میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا اور سکولوں میں مختلف پروگرامز ترتیب دئیے گئے جس میں کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کئے گئے اور بھارت کے ناجائز اور غاصبانہ قبضے کے خلاف عالمی طاقتوں کے کردار کی اپیل کی گئی۔

  • تورغر میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس تقریب میں ضلعی سطح کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جو ضلعی سیکرٹریٹ جدباء کے ایگریکلچر ہال میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران اور اہلکار نے شرکت کی پروگرام کے بعد ایک واک/ریلی بھی نکالی گئی، جس میں بہادر اور غیور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔ اس پروگرام میں کشمیریوں کے لیے غیر متزلزل حمایت کی واضح عکاسی کی گئی، جو ان کے مقصد کے لیے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ پرجوش تقاریر اور دلی پیغامات پر مشتمل یہ تقریب مسلم اتحاد اور لگن کی ایک طاقتور یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔ تمام حاضرین کی پُرجوش شرکت نے اس موقع پر ایک خاص لمس کا اضافہ کیا، جس کی وجہ سے یہ دن ایک یادگار دن بنا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں