مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے علاقے بازار گے میں دو خواتین اور جواں سالہ نوجوان کا لرزہ خیز قتل، پولیس کے مطابق ملزم گل صمد نے اپنی دو بیویوں شمیم اور پروین اور سوتیلے بیٹے حماد کو گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
زراٸع کے مطابق یہ واقعہ اوگی سے ملحقہ علاقے بازارگے میں پیش آیا آج دن ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا جہاں سابق ناظم نیبر ہوڈ کونسل اوگی گل صمد کی دو بیویاں اور سوتیلے بیٹے کو گھرکے اندر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے گیا،واقعہ کی اطلاع پراوگی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اورنعشیں قبضے میں لیکر کیٹگری ڈی ہسپتال اوگی منتقل کردیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گھریلوچپقلش کا شاخسانہ بتایاجارہاہے اور سابق ناظم گل صمد وقوعہ کے بعد سے لاپتہ ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔