ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ غیور مشتاق خان کی سربراہی میں ریسکیو مانسہرہ نے کل 272 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ سروسز مہیا کیں۔
ریسکیو مانسہرہ نے جولائی 2024 میں ٹوٹل 272 ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا جس میں 194میڈیکل 46روڈ ٹریفک ایکسڈنٹ، 13 آگ لگنے کے واقعات06 گولی لگنے 10 ڈوبنے اور03 دیگر متفرق واقعات میں خدمات فراہم کیں۔
اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمبولینس ریفلرل سروسز کے ذریعے 237 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 161 مریضوں کو ڈسٹرکٹ کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال اور 76 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا۔