پیٹرول چھ روپے ,ڈیزل دس روپے اور مٹی کا تیل چھ روپے سستا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روہے 86 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی۔ اس کے علاوہ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے اورلائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔