پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشتوں پر ایم این اے کی امیدوار اور سابق ایم پی اے ملیحہ علی اصغر خان نے اپنے وضاحتی آڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس نے گلیات کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں کی, انہوں نے کہا کہ میں نے بیوقوف پٹواریوں,پارٹی دشمنوں اور ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف لڑنے والوں اور پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے والوں کو کہا ہے,گلیات کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی, میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں ہمارا حق بنتا ہے,مخصوص نشستوں کا فیصلہ عمران خان کا ہے جنہوں اپنے وفادار ورکرز کو صلہ دیا ہے ,انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان پر الزام ہے کہ ان کو علی اصغر خان کی وجہ سے مخصوص سیٹ ملی حالانکہ میں علی اصغر خان کے ساتھ شادی کے وقت ایم پی اے تھی اور اور علی اصغر خان اس کے بعد پارٹی میں آٸے ,پارٹی کے لیے میری قربانیاں ہیں ۔یاد رہے کہ دو روز قبل ملیحہ علی اصغر خان سے منسوب ایک آڈیو میسج ایبٹ آباد کے سوشل میڈیا پر گردش کر رہا تھا جس میں وہ مخصوص کوٹے پر نامزدگی کے بعد اپنے شوہر علی اصغر خان اور اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو بیوقوف کہہ رہی ہیں اور ان کے لہجہ میں تلخی سناٸی دیتی ہے جس پر کافی شور اٹھا اور ایبٹ آباد اور گلیات کے لوگوں نے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا دو روز تک یہ معاملہ کافی گرم رہا اور گزشتہ روز ملیحہ علی اصغر کی جانب سے پہلی آڈیو کے بارے میں وضاحتی بیان جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گیے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ایک گھر میں دو سیٹوں کے معاملہ پر تنقید پارٹی ورکروں نے کی اور ملیحہ اس کا الزام مخالف سایسی جماعتوں پر لگا رہی ہیں لگتا ہے اس خاتون نے اپنے پارٹی ورکرز کی طرح سب لوگوں کو بت پرست سمجھ رکھا ہے۔۔