Skip to content

پاکستان انجینٸرنگ کونسل کے الیکشن کے سلسلے میں یوناٸیٹڈ گروپ کا انتخابی جلسہ۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اٹھارہ اگست کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں یونائیٹڈ گروپ کا انتخابی جلسہ پیر کے ایبٹ آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں یونائیٹڈ گروپ کے امیدواروں کے علاوہ چاروں صوبوں گلگت بلتستان سے بڑی تعداد میں انجنئیرز نے شرکت کی جن میں سرکاری و نیم سرکاری محکموں ،نجی شعبے سے وابستہ انجنئیرز، مختلف یونیورسٹیز وابستہ انجنئیرز، گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے علاوہ ینگ انجنئیرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر یونائیٹڈ گروپ کے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین کے امیدوار و تقریب کے مہمان خصوصی سید اشفاق حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ گذشتہ کئی دہائیوں سے آپ لوگوں پرمسلط مافیاء اور استحصالی ٹولے کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس نظام میں اصلاحات لا کر اندرون و بیرون ممالک آپ کیلئے مزید روزگار کے نئے ذرائع تلاش کرنا، آپ اور آپ کے پیشے کی عزت نفس و وقار کو بلند کرنا، انجنئیرنگ کے شعبے کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے حقوق کیلئے جنگ کروں گا کیونکہ ینگ انجنئیرز ہمارے برئینڈ ہیں آپ لوگوں کا ہمیشہ استحصال ہوتا چلا آ رہا ہے یہ مافیاء سی اینڈ ڈبلیو سے ایک سیکرٹری لا کر گذشتہ 25 سالوں ہمارا استحصال کرتے چلے آ رہے ہیں ہم اس استحصالی ٹولے کو ننگا کریں گے اس بار انجنئیر زائد عارف کو پنجاب سے سودا نہیں کرنے دیں گے اور کسی نانا پروفیشنل کو آگے نہیں آنے دیں گے ہم سب نے مل کر اس مافیا کو توڑنا ہے اور ہم تبدیل لائیں گے اگر متحد ہوئے کوئی بندہ ہمیں شکت نہیں دے سکے گا ہم اپنے حقوق لے کر رہیں گے اج تک ہم اپنے حقوق کیلئے باہر نہیں نکلے ہیں ہم بےحس ہیں ہمارے علاوہ ہر شعبہ اپنے حقوق کیلئے باہر نکلتا ہے اور اپنے حقوق لے کر رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سروس سٹرکچر بنایا سینٹ پاس کروایا انشاءاللہ اب اللہ تبارک و تعالی نے موقع دیا تو ہم اپنے حقوق چھین کر لیں گے تین ماہ کے اندر تبدیل لائیں انہوں نے کہا اس مافیا نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ہم اسے دوبارہ بحال کریں گے ینگ انجنئیرز ہمارا روشن مستقبل ہیں ان تمام مسائل حل کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشش کروں گا مجھے کرپٹ شخص سے نفرت ہے اسے ہرگز برداشت نہیں کروں گا آپ مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں یہ راتوں رات حل نہیں ہوں گے لیکن انتہائی مختصر وقت میں ان مسائل کو حل کروں گا یہ الیکشن تبدیلی ثابت ہو گا اس موقع پر دیگر امیدواروں اور سپورٹرز نے بھی خطاب کیا جن میںکے پی کے سے وائس چیئرمین کے امیدوار انجنئیر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی خان ،سردار ساجد نواز
انجنئیر اعتزاز ،انجنئیر سید اظہر السلام، انجنئیر ڈاکٹر محمد اشرف، انجنئیر اعجاز افضل، انجنئیر جاوید احمد ٹیپو ، انجنئیر سکندر حیات خٹک ، انجنئیر سردار خان ،انجنئیر ڈاکٹر عزیز اللہ سومرو ، انجنئیر ڈاکٹر امجد علی خان، ملک ریاض خان ، انجنئیر آصف خان و دیگر شامل ہیں جہنوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ
اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو 18 اگست کو یونائٹیڈ گروپ کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم اس استحصالی ٹولے کا مقابلہ کرسکیں اور آپ کو اس مافیا سے نجا دلا سکیں انہوں نے کہا کہ انجنئیرز سروس سٹرکچر نہیں ہے، نوکریاں نہیں، لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں، ہمارے پروفیشن کوئی عزت نہیں، انجنئیرز ملک چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں ،ینگ انجنئیرز بہت زیادہ مایوس ہیں اس نظام سے ان کےاپنےمستقبل کوسنوارنےکیلئےکوئی راستہ نہیں ہے انہوں مزید کہا کہ ہم پاک پی ڈبلیو ڈی کے خاتمےکےخلاف ہائیکورٹ جارہے ہیں اس محکمہ کو ختم نہیں ہونے دیں کیونکہ اس محکمہ ہمارے لوگوں روزگار دے رکھا ہے وزیر صاحب کہتے ہیں اس محکمہ میں کرپشن ہوتی ہے ہم وزیر اعظم صاحب سے پوچھتے پاکستان میں کون سا محکمہ جس میں کرپشن نہیں ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ کامیاب ہو کر انجنئیرز فلاح بہبود کیلئے کام کریں گے، روزگار کیلئے، ان کی عزت نفس کیلئے جدوجہد کریں گے روزگار کے نئے مواقع تلاش کریں گے اس نظام میں اصلاحات لائیں گے ہم ینگ انجنئیرز درخواست سرکاری نوکریوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں آگے بڑھیں روزگار کے نئے نئے مواقع پیدا کریں اپ لوگ متحد ہو کر یونائیٹڈ گروپ کا ساتھ دیں تاکہ ہم انجنئیرنگ کونسل میں بھی اصلاحات کریں گے تاکہ انجنئیرز کے مسائل کے حل میں مدد ملے سکے گی ہمارے گروپ نے انجنئیر سید اشفاق حسین شاہ کی قیادت میں بہت سارے کام کیے ہیں اور مزید کریں گے یونیورسٹیوں میں سکیل ڈویلپمنٹ سنٹر بنائیں گے اور طلباء کو پریکٹیکل باصلاحیت انجنئیرز بنائیں گے پاکستان انجینئرنگ کونسل دس ارب روپے پڑے ہوئے ہیں انہیں ینگ انجنئیرز کے سنہری مستقبل پر خرچ کریں گے پاکستان انجنئیرنگ کونسل میں ایک مافیا بیٹھا ہوا جس نے ہمیشہ کے پی کے کی مخالفت کی ہے اس بارے چاروں صوبوں گلگت بلتستان کے لوگوں نے عہد کر لیا چیئرمین کے پی کے سے منتخب کریں گے اور سید اشفاق حسین شاہ ہمارے چیئرمین منتخب ہوں گے اور مسائل کے انبار کو کم کریں گے یونائیٹڈ انجنئیرنگ گروپ گذشتہ دس سالوں سے انجنئیرز کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل کوشاں ہے

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں