Skip to content

ایمبیسیڈرز آف پیس کمیٹی ایبٹ آباد پولیس کی حلف برداری کی تقریب

شیئر

شیئر

ایمبیسیڈرز آف پیس کمیٹی ایبٹ آباد پولیس کی حلف برداری کی تقریب
مہمان خصوصی ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل تھے،

ڈی پی او ایبٹ آباد نے ٹی ایم اے ہال میں حلف برداری کی تقریب سے ایمبیسیڈرز آف پیس کمیٹی کے ممبران سے حلف لیا

عوام علاقہ سفیران امن اور ایبٹ آباد پولیس کا مثالی پروجیکٹ حویلیاں سرکل میں مثالی پروجیکٹ کا ڈی پی او عمر طفیل نے افتتاح بھی کیا ،

اس موقع پر تحصیل میئر ، ایس پی حویلیاں اشتیاق خان ، ڈی ایس پی حویلیاں ، پولیس ایمبسیڈرز آف پیس فوکل پرسن اسفند یار خان اور ممبران قادر بخش ، پروفیسر فاروق ، خالد پرویز ، خاکسار نثار احمد ، ڈاکٹر بختاور ، ڈاکٹر سلیمان ، ایڈوکیٹ ربنواز ، ایڈوکیٹ کامران علی ، غالب روف ، نعیم خان ، افتخار خان ، فیضان خان ، فرحان ، عروج حبیب ، سناء جمیل ، عمر گل ، ڈی ار سی ممبران ، تاجر برادری اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،


حلف برداری خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان مستقبل میں ملک وقوم کی ترقی کیلئے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ، نوجوان نسل اپنی صلاحیتیں معاشرے کی اصلاح اور ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائے، ضلع ایبٹ آباد کے نوجوان مثبت سوچ ،حب الوطنی کے جذبے سے سرشاراور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جن کومعاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے ، محکمہ پولیس ایبٹ آباد مثبت سوچ او ر حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کیلئے نوجوانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کوجاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل نے پولیس ایمبیسڈرز آف پیس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی حویلیاں اشتیاق خان ڈی ایس پی حویلیاں عارف خان ، پولیس ایمبیسیڈرز آف پیس حویلیاں کے تمام ممبران موجود تھے، اجلا س میں ضلع بھر میں عوام کی فلاح و بہبود، ہوائی فائرنگ ، سماجی جرائم کی روک تھام ، ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس ایمبیسڈرز آف پیس حویلیاں کے ممبران نے اپنی مثبت سوچ اور صلاحیتوں کو ملک و قوم کی فلاح و بہبوداورمعاشرے کی اصلاح کیلئے بروئے کار لانے کا عہد کیا ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں