Skip to content

مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا ناران میں سیاحوں کے پھنسنے کا نوٹس

شیئر

شیئر

مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا ناران میں سیاحوں کے پھنسنے کا نوٹس، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت .

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے وادی ناران میں شدید بارشوں اور پہاڑی تودے گرنے کے سبب شاہراہوں کی بندش اور ہزاروں سیاحوں کے پھنسنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سیاحت اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مشیر سیاحت نے علاقہ مہانڈری کے منور برساتی نالہ میں طغیانی کے باعث پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور دو شہری جاں بحق ہونے پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارِ کیا جبکہ متاثرین کی ہر ممکن دادرسی کی ہدایت کی ہے۔ درایں اثناء کمشنر ہزارہ نے مشیر و سیکرٹری سیاحت کے رابطوں اور ریسکیو آپریشن سے متعلق صوبائی حکومت کی ہدایات پر واضح کیا کہ سیلابی ریلوں کی اطلاعات کے ساتھ ہی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے حرکت میں آگئے اور مقامی لوگوں کے علاؤہ سیاحوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ مشیر سیاحت کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ تباہی ناران میں ہوئی جہاں مقامی انتظامیہ اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے علاؤہ پورے ناران کی ہوٹل ایسوسی ایشن نے سیاحوں کے ہوٹلوں میں قیام بالکل مفت جبکہ کھانے پینے کے اخراجات میں پچاس فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ زاہد چن زیب نے ہوٹل مالکان اور تاجر برادری کے اس جذبہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں سرخرو ہوں گے اور متاثرین کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں