Skip to content

بالاکوٹبھونجہ میں چھ سالہ بچی سے جنسی زیادتی , سگا چچا گرفتار,مقدمہ درج۔

شیئر

شیئر

ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کی حدود بھونجہ میں مدرسہ جانے والی چھ سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں پارس پولیس نےسگے چچا کو گرفتار کر لیا ہے۔بالاکوٹ کے تھانہ پارس میں مسماة ن زوجہ مظفر نے رپورٹ درج کرواتے ہوٸے تفصیلات بتاٸی کی اس کی چھ سالہ بچی ہفتہ 27 جولاٸی کو قریبی دینی مدرسہ میں پڑھنے گٸی ہوٸی تھی جسے واپسی پر پونے تین بجے کے قریب بچی کے چچا ملزم مبشر ولد دریمان نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جو زخمی حالت میں گھر پہنچی ,پولیس نے بچی کی والدہ کی رپورٹ پر ملزم مبشر ولد دریمان سکنہ بھونجہ کے خلاف علت نمبر 153 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 376 /53CPA کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ بچی کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر کیواٸی منتقل کرکے طبعی امداد دی گٸی ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں