اسلام آباد
تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام سعودی خدمات اور حج ۲۰۲۴ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم، علماء و مشائخ اور سیاسی عماہدین خراب ترین موسم کے باوجود بہترین حج انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سعودی حکومت حجاج اور معتمرین کی خدمت کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سعودی حج انتظامات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ مہمان خصوصی سعودی عرب کے پاکستان میں سیاسی امور کے مسول جناب صالح المطیری تھے۔ جبکہ میزبان سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا فضل الرحمان خلیل تھے۔
سابق ڈپٹی چیرمین سینٹ اور ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالعفور حیدری، میزبان سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین مولنا فضل الرحمان خلیل، ایم کیو ایم کےمصطفی کمال، وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ، ممتاز صحافی سلیم صافی، پیر چورہ شریف سید سعادت علی شاہ، مولانا سعید یوسف،
صاحب زادہ سعید الرشید عباسی ،مولانا عتیق الرحمن شاہ کاشمیری، پروفیسر سجاد قمر، حافظ مقصود احمد، مولنا عبدالمجید ہزاروی نے خطاب کیا۔
ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالعفور حیدری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کا اتنے سخت موسم میں بہترین حج انتظامات کرنا قابل تحسین ہے۔اور ہم بہترین مہمان نوازی پر خادم الحرمین الشریفین ، ولی عہد اور حکومت رشیدہ کے مشکور ہیں۔ایک طبقے نے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعودی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے متولی ہونے کے بھرپور حقدار ہیں۔
پاکستان سعودی دوستی لازوال ہے اور رہے گی۔
سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا کے مسلمانوں کا محسن ہے۔ اور سعودی حکومت نے اپنے ہر عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے بہترین متولی ہیں۔پاکستان کی پوری قوم علماء و مشایخ سعودی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان اور سعودی تعلقات کی مزید بہتری کے لیے میڈیا اور عوامی سفارت کاری کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں۔ اور رہیں گے۔
کانفرنس میں سینٹیر حافظ عبدالکریم اور صدر تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا علی محمد ابو تراب کا میسج بھی پیش کیا گیا
صاحب زادہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ سعودی حکومت نے حجاج اور معتمرین کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی بہترین انتظامات کیے۔ سعودی حکومت نے جو سہولیات فراہم کی ہیں ان کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک عام آدمی سے لے کر سربراہان مملکت تک کے لیے انتطامات کیے جاتے ہیں۔
پاکستان کے علمائے کرام نے عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کے لیے لازوال کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جو عناصر شرپسندی پھیلانا چاہتے ہیں ان کو قلع قمع کیا جانا ریاست کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔
ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اور اس کے لیے سعودی حکومت کے انتظامات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ اس سال سعودی حکومت کا سب سے اچھا کارنامہ ۱۵۰ مریضوں کو ایمبولینس پر حج کروانا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے روڈ مکہ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے حجاج کو یہاں پر ہی ایمیگریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔ پاکستان کے عوام جناب نواف بن سعید المالکی کے مشکور ہیں۔
مولانا عتیق الرحمان کاشمیری نے کہا کہ تحریک دفاع حرمین شریفین پاکستان اور سعودی تعلقات کی مضبوطی کی ترجمان ہے۔