وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس۔ متعلقہ صوبائی کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری کے علاؤہ محکمہ سیاحت کے اعلی حکام کی شرکت۔ اجلاس میں محکمہ سیاحت کے ریسٹ ہاؤسز کے بہتر انتظام و انصرام سے متعلق معاملات پر تفصیلی غورو خوص۔ صوبے کی آمدن میں اضافے کے لئے ان ریسٹ ہاؤسز کی لیز پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ۔ ان ریسٹ ہاؤسز میں بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے طویل المدتی لیز پالیسی بنائی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ
سرمایہ کاری کے حساب سے ریسٹ ہاؤسز کی لیز کا دورانیہ رکھا جائے گا، لیز پالیسی میں ضروری ترامیم کے لئے متعلقہ کابینہ اراکین اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ۔ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر لیز پالیسی میں ضروری ترامیم تجویز کرے گی، فیصلہ
اجلاس میں محکمہ سیاحت کے ریسٹ ہاؤسز کی لیز سے متعلق جملہ معاملات کی نگرانی کے لئے محکمہ سیاحت کے تحت قائم کمپنی کو فعال بنانے کا بھی فیصلہ۔
وزیراعلیٰ کی محکمہ سیاحت کی ٹیکنیکل کمیٹی کی تشکیل کے لیے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی بھی ہدایت
کے پی سی ٹی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت. محکمہ سیاحت کے زیر انتظام کیمپنگ پوڈز کو بھی جلد از جلد آوٹ سورس کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ کی سرکاری اثاثوں کی انوینٹری کو ڈیجیٹائز کرنے کی بھی ہدایت۔