Skip to content

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود کا مانسہرہ سے تبادلہ۔

شیئر

شیئر

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود کا مانسہرہ سے تبادلہ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے آج 22۔جولائی ۔2024 کو اپنے عہدہ کا چارج چھوڑ دیا۔

اپنی 7 ماہ کی سروس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نےدن رات کی انتھک محنت اور لگن سے ریسکیو 1122 کی سروس کو تحصیل اوگی،تحصیل دربند اور لساں نواب میں فعال بنایا۔
جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ریسکیو جوانوں کو عین ان کے فرائض سرانجام دینے کی طرف لاسکوں۔ جس سے تقریباً ریسکیو کا ہر ایک جوان عوام کے خدمت کی طرف راغب رہا۔ ریسکیو 1122کے جوانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ اور اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعزازی شیلڈز اور گفیٹ پیش کیئے۔

جبکہ جوانوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود کو اشکبار آنکھوں،نیک تمناوں اور دعاوں کے ساتھ رخصت کیا۔

ڈاٸریکٹر جنرل خیبر ریسکیو سروس 1122 نے فہد مسعود کی جگہ غیور مشتاق خان کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ تعینات کردیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سمبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں