ناران پولیس اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق وادی کاغان کی سیر کے لیے راجن پور سے آئے سیاح جھیل سیف الملوک سے واپسی پر گلیشئیر کے نیچے تصویریں نکال رہے تھے کہ گلشئیر ان پر گر گیا جس کی زد میں آکر 22 سالہ مہران اور اس کی 13 سالہ بھتیجی پارسا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔نعشیں نکال لی گئیں اور ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے راجن پور کو روانہ کردی گئی ہیں