صوباٸی حکومت کی طرف جنگلات کی ہر طرح کی کٹاٸی اور پرمٹ جاری کرنے پر پابندی کے باوجود ٹمبر کی ترسیل کا پاس جاری کرنے پر بٹگرام اور سرن فارسٹ ڈویژن مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرز کو معطل کردیا گیا۔محکمہ ماحولیاتی تبدیلی,جنگلات اور جنگلی حیات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہزارہ ٹراٸبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام سردار محمد سلیم اور ڈسٹرکٹ آفیسر سرن فارسٹ ڈویژن جواد ممتاز کو معطل کرکے انکواٸری شروع کر دی ہے۔