وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایم پی ایز کو چئرمین ڈیڈک تعیناتیوں کے بارے میں مراسلہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کو ارسال۔ اضلاع کے چئرمین ڈیڈک تعینات کرنے کے ہدایات جاری۔مانسہرہ کے حلقہ پی کے 39 سےممبر صوباٸی اسمبلی اکرام اللہ غازی ڈسٹرکٹ مانسہرہ,حلقہ پی کے 34 بٹگرام سے ممبر صوباٸی اسمبلی زبیر خان ضلع بٹگرام,پی کے 41تورغر سے ممبر صوباٸی اسمبلی لاٸق محمد خان,پی کے 33 کولی پالس کوہستان سے ممبر صوباٸی اسمبلی سردار محمد ریاض ضلع کولی پالس اور پی کے 46 ہریپور سے ممبرصوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر و چیف وہپ اکبرایوب خان کا نام چئرمین ڈیڈک کے فاٸنل کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔جبکہ ہزارہ کے اضلاع ایبٹ آباد,کوہستان اپر اور کوہستان لوٸر سے ڈیڈک کمیٹوں کے چٸیرمینوں پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے ان اضلاع کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔