محکمہ تعلیم خیبر پختون میں تبادلے اور تعیناتیاں,مانسہرہ,ایبٹ آباد,بٹگرام اور کولی پالس کوہستان سمیت خیبر پختونخوا کے چوبیس اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے تبادلے اور تعناتیاں کر دی گٸی ہیں,ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ڈاٸریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈاٸریکٹر محکمہ تعلیم نعمانہ سردار کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ, کولی پالس سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عاٸشہ سعید کو ڈی ای او زنانہ ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد سے نگہت بی بی کا تبادلہ کرکے ڈی ای او زنانہ بٹگرام تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ بٹگرام سے ریحانہ یاسمین عباسی کو ڈاٸریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گٸی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع پشاور,صوابی,مالاکنڈ,سوات,چارسدہ,بنوں,کرک,چارسدہ ,خیبر, بونیر,ساوتھ وزیرستان اور مردان سمیت چوبیس اضلاع کے مردانہ اور زنانہ آفیسر کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گٸی ہیں۔