سول کپڑوں میں کلاشنکوف کے ساتھ تصویر
پولیس اہلکار فیضان کوارٹرگارڈ بند۔سول کپڑوں میں گن کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر پر ڈی پی او مانسہرہ کا نوٹس ، پولیس اہلکار فیضان کو تصدیق اور شناخت کے بعد کوارٹر گارڈ میں بند کر دیا گیا ، شوکاز نوٹس جاری کرکے محکمانہ کاروائ شروع کر دی گئ۔علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے وائرلیس کے زریعے ضلع بھر کی تمام نفری کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پولیس فورس ڈسپلن فورس ہے کوئ بھی پولیس اہلکار یونیفارم کے بغیر سول کپڑوں میں ڈیوٹی کے بعد یا ڈیوٹی پر جاتے وقت اس طرح کی غیر ڈسپلن حالت میں پایا گیا تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائ عمل میں لاکر محکمہ پولیس سے برخاست کردیا جائے گا۔