بھیر کنڈ ,حفیظ بانڈی میں فاٸرنگ سے ایک جانبحق ایک شدید زخمی,ملک وسیم اور دانش سکنان حفیظ بانڈی کو مسجد زیتون اور مفتی ادریس کی قبر کے قریب گولیاں مار دی ,مقتول ملک وسیم کچھ عرصہ قتل ہونے والے محمد بشیر کے قتل کیس میں نامزد ملزم تھا اور جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا زراٸع کے مطاق اٹھارہ جولاٸی کو صبح نو بجے کے قریب مقتول ملک وسیم اور دانش موٹر ساٸیکل پر شہر کی طرف جا رے تھے کہ معروف قانون دان مفتی ادریس ایڈوکیٹ کی قبر اور مسجد زیتون کے قریب مسلح افراد نے اندھا دھند فاٸرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ملک وسیم موقع ر جانبحق اور دانش شدید زخمی ہو گیا ریسکیو سروس کی ٹیم نے جاٸے وقوعہ سے میت اور زخمی کو کنگ عبداللہ ہستال منتقل کیا ۔تھانہ خاکی پولیس کے مطابق مقتول کچھ عرصہ قبل حفیظ بانڈی کے رہاٸشی محمد بشیر کے قتل کیس میں نامزد تھا اور جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا ,مقامی زراٸع کے مطابق فاٸرنگ اتنی شدید تھی کہ گولیاں لگنے سے مقتول کے موٹر ساٸیکل کو بھی آگ لگ گٸی اور مقتول کی نعش اور زخمی کافی دیر تک جاٸے وقوعہ پر پڑے رہے پھر مقامی لوگوں نے پولیس اور خیبر پختونخوا ریسکیو سروس 1122 کو اطلاع دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔