Skip to content

مدد گار ٹیم ڈھوڈیال کے زیر سایہ سستی روٹی اور قرضہ حسنہ سکیم کے سلسلے میں تقریب۔

شیئر

شیئر

قرض حسنہ اسکیم۔کے حوالے سے ایک تقریب۔ جس میں مہمان حصوصی چٸیرمین جمعہ خان ویلفٸر آرگناٸزیزشن خرم خان تھے۔

انھوں نے تقریب سے حطاب کرتے ہوٸے کہا کہ آج مجھے آپ لوگوں کا خلوص اور مددگار ٹیم کے فلاحی کام دیکھر بہت خوشی ہو رہی ہے۔سستی روٹی اسکیم چلانا بہت بڑا چیلنج تھا لیکن آپ کی ٹیم نے بہت حوصلے کے اتھ اس کو چلایا۔ حادی بھاٸ مرحوم کی اس ضمن میں قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جاٸے گا۔انھوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری خضرات کو قرض حسنہ اسکیم سے قرض فراہم کرنا اور ان دوکانداروں کی جانچ پڑتال۔کا طریقہ کار انتہاٸ خوش اٸند ہے۔ قرض حسنہ کمیٹی کی کارکدگی انتہاٸ قابل تعریف ہے۔جن درخواست گزاروں کی درخواست آپ کے پاس جمع ہیں۔جمعہ خان ویلفٸر آرگناٸزہشن اگست ستمبر 2024 میں تمام درحواست گزاروں کوقرض حسنہ فراہم کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کا علاج مفت کریں گیں۔آپ لوگ ہمارے ساتھ ملکر منشیات جیسی لعت کے خلاف عملی طور کھڑے ہوں تو ہم اس لعنت کا خاتمہ بھی کر سکتےہیں۔ پینےکاصاف پانی کی مفت فراہمی کے لٸے واٹر فلٹریشن لگانے کا اعلان کیا۔ 2005کے زلزلہ کے بعد مانسہرہ کے پانی کے اندر سینکھیا کے اثرات پاٸے گٸے ہیں۔جو کہ انسانی صحت کے لٸے انتہاٸ خطرناک ہے۔ مددگار ٹیم ممبران نے تقرہب سے حطاب کے دوران خرم خان اور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں مددگار ٹم ڈہوڈیال کے جنرل سیکٹری مغفور ناشاد ،عماٸدین علاقہ اور قرض حسنہ کمیٹی ممبران کے ہمرا قرض حسنہ ۔اسکیم دوکانداروں اور سستی روٹی اسکیم تندور کا وزٹ کیا۔مغفور ناشاد نے مہمانوں کو قرض حسنی اسکیم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔جس پر انھوں انتہاٸ خوشی کا اظہار کرتے ہوٸے مزید پراجیکٹس دینے کا اعلان کیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں