ہزارہ ایکسپریس وے سیاحوں کی کوسٹر کوحادثہ ,ٹرپ ڈیزاٸنر کمپنی کا سی ای او جانبحق ,تین افراد زخمی
مانسہرہ
بہاول پور سے ناراں جانے والے سیاحوں کی کوسٹر نمبر LES4448 کو حادثہ, مانسہرہ ہزارہ ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک اور کوسٹر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں معروف ٹورسٹ کمپنی ٹرپ ڈیزاٸنر کے چیف ایگزیگٹو آفیسر/ مالک اسد وڑاٸچ موقع پر بحق ہو گیا جبکہ ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کوسٹر تباہ ہو گٸی ۔نعش اور زخمیوں کو ریسکیو سروس مانسہرہ کی میڈیکل ٹیم نے بروقت کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
ریسکیو سروس مانسہرہ کے مطابق صبح دس بجے کے قریب ٹرک اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا اور اس حادثہ میں بہاولپور پنجاب سے سیاحوں کو ناران کے وزٹ پر لیکر آنے والے ٹرپ ڈیزاٸنر کے مالک اسد وڑاٸچ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے اور ابو بکر اور چھ سالہ احمد سمیت تین شدید زخمی ہو گئے۔مانسہرہ کے مقامی لوگوں نے ریسکیو سروس کی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ موقع پر رسپانس کرتے ہوٸے امدادی کارواٸیوں میں حصہ لیا اور جاٸے حادثہ سے زخمیوں اور نعش کو کنگ عبداللہ ہستال منتقل کرنے میں معاونت کی زراٸع کے مطابق ٹرپ ڈیزاٸنر بہاول پور,ملتان,لاہور ,فیصل آباد اور اسلام آباد سے سیاحوں کو سیاحتی مقامات کی سیر کی سروس فراہم کرتی ہے۔۔