ھانہ لاری اڈہ کی حدود محلہ سراجیہ میں آصف نامی شخص کے گھر سے چند روز قبل ہونے والی چوری کا سراغ لگا لیا گیا ، نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے نہ صرف گرفتار کرلیا گیا بلکہ ملزمان سے کیش رقم ، موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئ۔
ملزمان تنویر شاہ اور سیف اللہ سے 2لاکھ 64 ہزار روپے کیش ، چوری کی رقم سے خریدی گئ موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیاگیا۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے گھر میں داخل ہوکر چوری کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا
تاہم پولیس نے بہترین تفتیش کے زریعے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکےچوری کی گئ رقم اور خریدا گیا موٹرسائیکل اور موبائل فون ریکور کرلیا،ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشافات بھی متوقع ہیں۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔