تھانہ دربند کی حدود کالوبستی داخلی کروڑی میں صبح 7 بجے رشتہ کے تنازعہ پر چن بابونامی شخص کو فائرنگ کرکےقتل جبکہ اپنے سگھے بھائی کو فائرنگ کرکےزخمی کرنے والے ملزم کو ڈھائ گھنٹے کے دشوار گزار راستوں سے پہنچ کر پولیس نے آلہ قتل واقدام قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزم سخی محمد ولد مقبول الرحمن کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقتول کے بھائ چن شہزادہ نے پولیس کو رپورٹ کرائ کہ صبح 7 بجے سخی محمد نامی شخص جوکہ رشتے میں ہمارا چچا زاد بھائ لگتا ہے نے شورشرابہ شروع کیا اور گالم گلوچ کرنے لگا جس پر مقتول چن بابو گھر سے باہر نکلا جس کے پیچھے باقی گھر کے افراد بھی گھر سے باہر نکلے ، باہر نکلتے ہی ملزم سخی محمد نے چن بابو پر فائرنگ کی تو ملزم کا حقیقی بھائ مصطفی بچانے کےلئیے درمیان میں کھڑا ہوگیا جس پر ملزم نے سگھے بھائ پر بھی فائرنگ کر دی۔ملزم کی فائرنگ سے میرا بھائ چن بابو جانبحق جبکہ ملزم کا سگھا بھائ زخمی ہوگیا۔بعد واقوعہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
واقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دربند فہدشاہ نفری کے ہمراہ موقع پر روانہ ہوئے اور ڈھائ گھنٹے کی مسلسل مسافت کے بعد جائے واقوعہ پر پہنچے رپورٹ لکھی گئ اور ملزم کی گرفتاری کےلئیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیاگیا اور آخر کارچند ہی گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو آلہ قتل و اقدام قتل پستول سمیت گرفتار کرکے تھانہ منتقل کرلیا گیا۔