Skip to content

بفہ میرامیں خود کو پولیس اہلکار ظاہرکرکے نوجوان کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون سمیت 8ملزمان کوموقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

شیئر

شیئر

تھانہ بفہ کی حدود ابو ھریرہ چوک بفہ میرامیں سراج نامی شخص کے گھر میں داخل ہوکرخود کو پولیس اہلکار بتا کراس کے جواں سالہ بیٹے کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے خاتون سمیت 8ملزمان کوموقع سے گرفتار کرلیا گیا،ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن،پولیس یونیفارم،پاکٹ فونز اور وقوعہ میں استعمال کی جانے والی گاڑی ریکور کرکے خاتون سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

گرفتار کیئے گئے ملزمان میں نیاز ولد سلطان سکنہ سلطان آباد بفہ میرا،عثمان ولد گلاب خان،ظفر علی ولد شاہجہان،عرفان اللہ ولد ظاہد اللہ،کلیم،خالد ولد اقبال،ناضر ولد شمس العمر اور مسمات نائلہ دختر محمد جلیل شامل ہیں

ملزمان نے بفہ میرا میں سراج نامی شخص کے گھر داخل ہونے والے افراد میں سے ایک نے خود کو پولیس کا ایس پی ظاہر کیا اوردیگر ساتھیوں اور خاتون کو پولیس کے ملازمان بتایا اور سراج نامی شخص کے بیٹے حذیفہ کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کی(پولیس)

تفصیلات کے مطابق کل مورخہ06.07.2024بوقت 5بجے ملزم عثمان اپنے دیگر ساتھیوں اور خاتون کے ہمراہ سراج نامی شخص کے گھر داخل ہوا اور کہا کہ میں ضلع باجوڑ کا ایس پی ہوں اور میرے ساتھ پولیس اور لیڈیز پولیس ہے۔اور سراج کے جواں سالہ بیٹے کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بفہ اورنگزیب خان نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا،ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ،پولیس یونیفارم،پاکٹ فونز اور وقوعہ میں استعمال کی جانے والی گاڑی ریکور کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مدعی مقدمہ سراج ولد محمد خطاب سکنہ بفہ میرا اور نیاز ولد سلطان سکنہ محلہ سلطان آباد بفہ میرا کے درمیان لین دین کا تنازعہ ہے جنکا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔نیاز ولد سلطان نے سراج کے بیٹے کو اغواء کرکے بعد میں تاوان وغیرہ وصول کرنے کے لیئے سارا ڈرامارچایا اوراپنے ساتھیوں کو جعلی پولیس اہلکار بنا کر بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں