Skip to content

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 45واں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا

شیئر

شیئر

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 45واں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا
جس کے مہمان خصوصی عزت ماب جناب اختر حیات خان گنڈا پور صاحب (PSP ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ پشاور تھے
معزز مہمانان گرامی میں جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس صاحب (PSP) ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختون خواہ پشاور جناب طاہر ایوب صاحب ریجنل پولیس آفیسر ھزارہ ریجن ایبٹ آباد جناب شفیع اللہ گنڈا پور صاحب (PSP) ڈی پی او مانسہرہ
جملہ DPOsصاحبان
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،پولیس افسران، پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا، سول سوسائٹی، 1122 Rscur،پاس آوٹ ھونے والے ٹریننز کی فیملیز، اور شہداء پولیس اور غازیان پولیس کی فیملیز شامل تھیں۔
جس میں ھزارہ ریجن کے مختلف اضلاع سے اے ھوے 393 جوانوں پر مشتمل ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے پریڈ مارشل آرٹ اور ATS ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا
45 واں پاسنگ آوٹ پریڈ میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ جناب اکرام اللہ خان PSP کے نگرانی میں کیاگیا
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان PSP نے آئی جی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پور PSP کو یادگاری شیلڈ پیش کی
ریکروٹس نے کامیابی سے اپنے ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رھنے غیر جانب داری سےکارہائے منصبی کو احسن طریقے سے انجام دھی شہریوں کے وقار و پولیس کے ضابطہ کار پر پابند رھنے کا حلف اٹھایا
پاسنگ آوٹ پریڈ میں مجموعی طور پر ھزارہ ریجن سے تعلق رکھنے والے 393 پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا اور پاسنگ آوٹ میں شریک ھوئے دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے (بسٹ اف پریڈ) (بسٹ اف لاء) اور (بسٹ اف فائر) ریکروٹس کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ جناب ڈاکٹر اختر عباس PSP نے انعامات تقسیم کیے


انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور PSP نے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آوٹ ھونے والے تمام جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ھوتا ھے دوران تربیت کافی سختیوں اور مشکلات سے گزرنا پڑتا ھے مگر یہ آپ کے مستقبل میں بہت ساری آسانیاں بھی پیدا کرتی ھے اہلکار ٹریننگ سکول سے زیادہ علم تربیت اور تجربہ حاصل کر کے نکل کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرینگے یہاں سے تربیت حاصل کرکے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ھوے آپنے ملک و قوم کی حفاظت ہمارا اولین فرض ھے اور مجھے امید ھے کہ آپ تمام جوان خیبر پختون خواہ پولیس اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا نام روشن کرینگے آئی جی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پور PSP نے کہا کہ شہداء پولیس تمام سیکورٹی فورسز کے شہداء کی اس وطن عزیز کے لیے دی گئ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور صاحب PSP نے زیر تربیت پولیس ٹریننز کے لیے نئے تعمیر شدہ جامع مسجد السلام کا بھی باقاعدہ طور پر افتتاح کیا
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان PSP نے معزز مہمان گرامی آئی جی پی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پور صاحب کو مانسہرہ آمد پر خوش آمدید کہا انکا شکریہ ادا کیا اور پاس آوٹ ھونے والے تمام جوانوں کو مبارک باد دی آئی جی پی خیبر پختونخواہ پولیس کی سربراہی میں آج 393 جوانوں نے اپنی ٹریننگ مکمل کر لی ھے اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے انسٹرکٹر صاحبان کی انتک محنت اور لگن کا نتیجہ ھے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر محمد اختر عباس صاحب PSP ریجنل پولیس آفیسر ھزارہ طاہر ایوب صاحب PSP ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا
بعدازاں ATS سٹاف اور پاس آوٹ ھونے والے جوانوں نے ڈیمو کے دوران اور مختلف خاکے پیش کئے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے اپنے اپنے علاقائی رقص بھی پیش کئے جس پر موجود شایقین نے خوب داد دی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں