Skip to content

ہریپورعورت فاؤنڈیشن اور سرچ فار کامن گراؤنڈ کے تعاون سے امن کی تعمیر کے عمل میں پسماندہ گروپوں کی شمولیت کے موضوع پر ایک سیمنار کا انعقاد

شیئر

شیئر

ہریپور
عورت فاؤنڈیشن اور سرچ فار کامن گراؤنڈ کے تعاون سے امن کی تعمیر کے عمل میں پسماندہ گروپوں کی شمولیت کے موضوع پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی جناب ملک عدیل اقبال اعوان (ایم پی اے) اور محترمہ فوزیہ تاج اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات (آر پی او) آفس ہری پور مہمان خصوصی تھیں۔ اس کے علاوہ زینب محمود نماٸندہ عورت فانڈیشن , محمد کریم خان ریجنل ڈائریکٹر R-FPAP ،جناب سید ندیم شاہ (قانون کے پروفیسر جی پی جی سی ہری پور) جناب سعد ارشد (اے ایس آئی)۔ سیدہ سمیرا نقوی (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) محترمہ بشریٰ شاہ (فوکل پرسن ہوپ فار ہیون آر جی) محترمہ ناصرہ بی بی (پی ڈبلیو ڈیز کی نمائندہ, ڈاکٹر عرفان ناصر (اقلیتوں کے نمائندے) محترمہ صائمہ شوکت (ٹرانس جینڈر صدر) اس سیمنار کی زینت تھے۔ سیمینار میں جینڈر اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ (GPGC ہری پور) کے ہمارے نوجوان شریک تھے۔ سیمنار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا ۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے امن کی تعمیر کے کاموں میں پسماندہ گروہوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ صنفی مطالعہ کی طالبات دوسرے خواتین کالجوں میں صنفی مطالعہ کے شعبہ کا دورے کرنے چاہیے۔اس علاوہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی، PWDs، اقلیتیں بھی اپنے مسائل اور قیام امن کے عمل میں کردار پر تبادلہ خیال کیا ۔سیمنار کے آخر میں مہمان خصوصی نے مہمانان گرامی میں شیلڈ تقسیم کی ۔ اس موقع ہر زینب محمود نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا…..

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں