Skip to content

مانسہرہ ہاٸی وولٹیج سے ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد افراد کے جھلسنے کا واقعہ, SE اور XEN واپڈا سمیت دیگر کے خلاف ایف آٸی آر درج

شیئر

شیئر

مانسہرہ
گزشتہ روز 3 جولاٸی کو دن ساڑھے تین بجے ضلع مانسہرہ کے علاقے چٹہ بٹہ میں بجلی کے ہاٸی وولٹیج کہ وجہ سےکرنٹ لگنے سے ایک شخص کے جانبحق اور خاتون اور بچی سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر متوفی مختار احمد فضل الرحمان کے بھاٸی محمد طفیل کی مدعیت میں پولیس نے تھانہ صدر مانسہرہ میں SE اور XEN واپڈا اور پیسکو مانسہرہ کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 322,337H,,427 اور 436 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقامی زراٸع کے مطابق بجلی کے ہاٸی وولٹیج کی وجہ سے سیکنڑوں صارفین کے گھروں میں نصب بجلی کے میٹرز اور تنصیبات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اشیا اور چارجنگ پر لگے موباٸل فون جلنے سے کروڑوں مالیت کا نقصان پہنچا

اور کرنٹ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں صارفین جھلس کر جھلس گٸیے جس کے نتیجے میں چٹہ بٹہ اور ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں افراد نے مانسہرہ تا بالاکوٹ روڈ بلاک کر کے واپڈا/ پیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ای اور ایکسیٸن واپڈا سمیت زمہ داروں کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت مالی نقصانات کی ایف آٸی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پولیس کی طرف سے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات اور کارواٸی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کیا اور پولیس نے واپڈا/ پیسکو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں پیسکو صارفین نے مانسہرہ پولیس کی کارواٸی کو سراہتے ہوٸے زمہ داران کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔زراٸع کے مطابق واپڈا کی غفلت,کام چوری اور کرپشن کی وجہ سے صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری جانی و مالی نقصانات اٹھانہ پڑ رہا ہے اور زمہ داران کے خلاف قانونی کارواٸی نہ ہونے کی وجہ سے پیسکو اہلکاروں کو کسی بھی جانی و مالی نقصانات کی کوٸی پرواہ نہیں ہوتی

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں