Skip to content

ڈھوڈیال مانسہرہ میں حلقۂ ادب ڈھوڈیال کے نام سے نئ ادبی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔

شیئر

شیئر

رپورٹ بشکریہ پروفیسر سید عطاءاللہ شاہ
ڈھوڈیال مانسہرہ میں حلقۂ ادب ڈھوڈیال کے نام سے نئ ادبی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تنظیم کی بنیاد ڈھوڈیال سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی، شاعر اور لکھاری عادل حسین پکھلوی نے رکھی ہے۔ آج ہزارہ یونیورسٹی کے قریب سی پیک پر واقع پکھل شنواری ہوٹل میں تنظیم کا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا جس میں بانی اراکین نے تنظیم کے عہدیداروں کا انتخاب کیا۔ معروف سینیئر شاعر رستم نامی کو تنظیم کے سرپرست کا اعزاز عطا کیا گیا جبکہ سید آصف شاہ کو صدر، ایچ کے سواتی کو نائب صدر، نورالحق نور کو جنرل سیکرٹری، سید رحمان شاہ کو سیکرٹری اطلاعات اور گل محمد خان کو سیکرٹری مالیات منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں مشاعرہ منعقد ہوا جس میں اجلاس کے شرکاء نے اپنا کلام سنایا۔ بعد ازاں تنظیم کے بانی عادل پکھلوی کی جانب سے شرکاء کے لیے پر خلوص و پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ ایک خوش کن اور خاص بات یہ ہے کہ حلقہ ادب ڈھوڈیال کے تمام نو منتخب عہدیدار نوجوان لکھاری اور شاعر ہیں مگر نو آموز نہیں ہیں بلکہ بہترین تخلیقی صلاحیتوں اور عمدہ ادبی ذوق سے مالامال ہیں۔ چنانچہ بجا طور پر یہ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ ادبی کاروان علاقے میں ادب کے فروغ اور نوجوان نسل کی ادبی صلاحیتوں کی آبیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تنظیم کے بانی عادل حسین پکھلوی اور تمام نو منتخب عہدیداران کو بہت بہت مبارک ہو۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں