Skip to content

دبئی پبلک سکول GPO مانسہرہ کے سامنے فائرنگ سے مجاہد ولد نزاکت خان ساکنہ کوٹکے جانبحق اور عادل ولد رحمت اللہ ساکنان خراڑمیرا شدید زخمی ہو گیا

شیئر

شیئر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کے آفس سے کچھ فاصلے پر واقع دبئی پبلک سکول GPO مانسہرہ کے سامنے فائرنگ سے مجاہد ولد نزاکت خان ساکنہ کوٹکے جانبحق اور عادل ولد رحمت اللہ ساکنان خراڑمیرا شدید زخمی ہو گیا جسے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ سٹی نے علت نمبر 617 کے تحت عادل ولد رحمت اللہ کی مدعیت میں بھیرکنڈ کے رہاٸشی شانی , سجاد شاہ , احمد شاہ ولد شبیر و دیگر نامعلوم افراد ساکنان بھیرکنڈ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق پونے نو بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔زراٸع کے مطابق وجہ تنازع دن کو معمولی تلخ کلامی بتاٸی جاتی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں