Skip to content

ہری پور، غازی کی حدود سے اغوا ہونے والی2 کمسن جڑواں بچیاں 24 گھنٹوں کے اندر برآمد

شیئر

شیئر

ہری پور پولیس کی کامیاب کاروائیاں،

گزشتہ روز غازی کی حدود سے اغوا ہونے والی2 کمسن جڑواں بچیاں 24 گھنٹوں کے اندر برآمد ۔

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، 05 رکنی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار ،سٹی کی حدود سے چوری ہونے والے موٹرسائیکل برآمد ۔

ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے ہمراہ دیگر پولیس افسران کے تھانہ سٹی میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتلایا کہ تھانہ غازی کی حدود سے گزشتہ روز دو کمسن جڑواں بچیوں صفاء اور مروہ کی اغوائیگی کا واقع رونما ہوا ۔ پولیس نے وقوعے کی اطلاع پاکر بچیوں کی بازایابی کے لیے کاروائیاں شروع کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بچیوں کے والد خورشید کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف 364A/53CPA تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹرہوا۔ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP ) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان کی زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر اور ایس ایچ او تھانہ غازی خالد خان اور تفتیشی سٹاف پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مغویان کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔
ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور افسران کو جلد از جلد بچیوں کی بازیابی کے ہدایات دیں ۔پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروائے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر جھامرہ ڈھاکہ سے زندہ حیات برامد کرلیں ۔مقدمہ میں تفتیش جاری ہے ۔

مذید ہری پور کے مختلف مقامات سے موٹرسائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہوئے ۔مورخہ 28.6.2024 کو وجاہت اکرام نے اپنا موٹرسائیکل درویش یوٹیلیٹی سٹورکےباہر سے چوری ہونے کی رپورٹ کروائی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 492 زیر دفعہ 381A/34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج رجسٹر ہوا۔
مورخہ 30.6.2024 کو راجہ بشیر سکنہ منکرائ نے اپنا موٹرسائیکل ٹرامہ سنٹر ہری پور سے سرقہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 493 زیر دفعہ381A/34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
مورخہ 26.06.24کو افضال احمد سکنہ نڑتوپہ نے جی روڈ نزد امیر خان پلازہ سے اپنا موٹرسائیکل سرقہ ہونے کی رپورٹ کروائی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 497 زیر دفعہ381A/34 تعزیرات پاکستان درج رجسٹر ہوا۔
مورخہ 30.6.2024 کو حسن محبوب سکنہ کو نسیم ٹاون نے جی ٹی روڈ یحی ہسپتال سے اپنے موٹرسائیکل چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی ۔جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 499 زیر دفعہ381A/34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکیا۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) نے واقعات کا نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون خان کو موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ موٹرسائیکل کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ہارون خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے مقدمات میں تفتیش کا اغاز کرتے ہوئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے 5 رکنی موٹرسائیکل چور گروہ کے ملزمان مہتاب حنیف ولد محمد حنیف سکنہ چینتری حال محلہ بابو ہری پور ،محمد عمر ولد فضل الرحمان سکنہ چینتری حال 1/9-4چوہدری مارکیٹ مرکز اسلام آباد اورمحمد شکیل ولد اغزن سکنہ چینتری حال ڈھوک رتیاں راولپنڈی،نوازش شاہ ولد اختر شاہ سکنہ ملکیار اور طارق خان ولد وارث خان سکنہ کرپلیاں حال یونیورسٹی روڈ کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر سرقہ شدہ 5 موٹرسائیکل برآمد کرلیے ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں