Skip to content

ایبٹ آباد : تھانہ ناڑہ پولیس کی بروقت کاروائی قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان دو گھنٹوں کے اندرگرفتار

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد : تھانہ ناڑہ پولیس کی بروقت کاروائی
قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان دو گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق حدود تھانہ ناڑہ پونا ڈولی لفٹ کے قریب ایک جھگڑے کے دوران، گھریلو ناچاقی کی بناء پر اصغر علی ولد محمد صفدر رہائشی چنوچ جو کہ بحریہ کے ریٹائرڈ حولدار تھے کو گولیاں مار کر شیر افضل ولد ستار ، مہتاب آفتاب ولد شیر افضل اور عدیل ولد سلطان سکنہ ہری کھائترنےقتل کر دیا

اور عمیرہ بی بی دختر ریاض ، جبران ولد ریاض کو گولیاں مار کر موقع پر زخمی کر دیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حویلیاں عارف خان اور ایس ایچ او بمعہ نفری علاقہ میں پونچے اور پہاڑوں میں چپھے ہوئے تمام چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل تین عدد پستول اور ایمونیشن بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس کر لیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں