Skip to content

مانسہرہ میں ماٸیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرواٸز ڈے کے حوالےسے تقریب ۔

شیئر

شیئر

مانسہرہ میں ماٸیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرواٸز ڈے کے حوالےسے تقریب ۔
مورخہ 27 جون 2024 کو NBP کے علاقائی دفتر مانسہرہ میں مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSME) ڈے کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ریجنل ہیڈ NBP مانسہرہ جناب اختر منیر نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ریجنل منیجر ایس ایم ای نیشنل بینک مانسہرہ عبدالواجد، ریجنل مینجمنٹ ٹیم کے دیگر ممبران، ریجنل منیجر ایگریکلچر NBP مانسہرہ اور NBP مانسہرہ کے SME صارفین نے بھی شرکت کی۔

شرکاء کو نیشنل بینک کے ایس ایم ای لون کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ایم ایس ایم ای ڈے منانے کے لیے کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یہ ایک نتیجہ خیز پروگرام تھا جو مانسہرہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرض دینے کے فروغ میں مدد دے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں