Skip to content

ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام مانسہرہ کے معروف کالم نگار و ادیب سراج احمد تنولی کی تین کتب کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔

شیئر

شیئر

گزشتہ روز جناح بیسک سکول اینڈ کالجز مانسہرہ میں پکھلین ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام مانسہرہ کے معروف کالم نگار و ادیب سراج احمد تنولی کی تین کتب "بات کر کے دیکھتے ہیں” ، "انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ” اور "مایسطرون” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ایبٹ آباد، حویلیاں، کہوٹہ، خوشاب، جوہر آباد، واہ کینٹ، اوگی اور دربند سے کئی معروف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پاکستان کی معروف علمی و ادبی شخصیت شاعر و ادیب صدارتی ایوارڈ یافتہ نہایت مہربان اور شفیق استاد احمد حسین مجاہد صاحب نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان کے معروف خطاط، کیلی گرافر، شاعر و افسانہ نگار نعیم یاد تھے۔

۔

نظامت کے فرائض نہات نفیس اور خوبصورت لب و لہجہ رکھنے والے پرنسپل جمال پبلک سکول تبارک حسین صاحب نے سر انجام دیے۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد خنظلہ نزیر کو ہوئی۔۔
پہلی کتاب "بات کر کے دیکھتے ہیں” پر تخلیقی مقالہ معروف شاعر میجر (ر) امان اللّٰہ امان صاحب نے پڑھا۔
دوسری کتاب "انسائیکلو پیڈیا مانسہرہ” پر تخلیقی و تنقیدی مضمون معروف شاعر و نقاد احمد ریاض صاحب نے پڑھا۔
تیسری کتاب "مایسطرون” پر تحقیقی و تخلیقی مقالہ معروف عالم دین معروف محقق حضرت مولانا مفتی عنایت الرحمان ہزاروی صاحب نے پڑھا۔

تقریب کے آخر میں میزبان ڈائریکٹر جناح کالجز سر فیاض صاحب نے معززین محفل کا شکریہ ادا کیا اور سراج احمد کی ادبی و صحافتی خدمات پر بھرپور خراج تحسین ادا کیا۔ احمد حسین مجاہد صاحب، تبارک جمال صاحب اور فیاض صاحب نے مصنف کے والد محترم کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی۔
تقریب میں مصنف سراج احمد تنولی کے والد محترم جان محمد تنولی ، چچا نزیر احمد، ڈاکٹر لال محمد، ڈاکٹر عادل سعید قریشی صاحب، تاج الدین تاج صاحب، قمر زمان صاحب، رحمان شاہ صاحب، نور الحق صاحب، حسیب صاحب، لقمان احمد صاحب، لساں نواب سے سردار تنولی صاحب، جاوید تنولی صاحب بابر تنولی صاحب، پھلڑہ سے قدیر شریف تنولی صاحب، عبداللّٰہ بلال، محمد حذیفہ، عظیم ناشاد صاحب، ملک بلال صاحب، نوید رحمان صاحب، قلب ویلفئر کے چیئرمین ظہور معاویہ صاحب، عمر افتخار صاحب، اویس صاحب، زہیب صاحب، احمد صاحب، نعمان صاحب، فیضان صاحب، ارسلان صاحب، دربند سے وقار خان صاحب، منور شاہ صاحب، حافظ خنظلہ صاحب اور خوشاب سے محمد وقاص خواجہ اور طلحہ اکرم کے علاوہ میڈیا کے دوست اور کئی اہم شخصیات نے پروگرام میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں