عید الضحی کے دن گاڑی پارکنگ کے تنازعہ پر تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں سید آباد کے رہائشی 60/61 سالہ بزرگ شخص کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ اسکے بیٹوں کو زخمی کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ، گرفتار ملزمان میں ولید رضا ، ملک مراد اور حماد شامل
ملزمان نے عید کے دن گاڑی پارکنگ کے تنازعہ پر توں تکرار کے بعد بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
تھا جبکہ اسکے دو بیٹوں میں سے ایک کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے جبکہ دوسرے بیٹے کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش کا آغاز کیا ، پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے معزز عدالت نے مزید تفتیش کے لئیےتینوں ملزمان کو دو روز کےلئیے پولیس کسٹڈی میں دے دیا ہے۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔