Skip to content

ایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے ساتویں پی سی بی ٹی ٹونٹی بلاٸینڈ کرکٹ سپر لیگ کا مکمل احوال۔

شیئر

شیئر

افتتاحی تقریب میں جنرل ریٹائرڈ آیاز رانا، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواکے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی، سابقہ ڈی جی سپورٹس طارق محمود، وائس پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول ڈاکٹر سردار عنایت الرحمٰن، صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ سید سلطان شاہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی بی سی سی سید سلیمان بخاری اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن پی بی سی سی محمد بلال نے شرکت کی۔ جنرل ریٹائرڈ آیاز رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نابینا کرکٹ کے لیے ایبٹ آباد میں گراؤنڈ کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ کمال سلیم نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے وفد کی سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے جلد ملاقات کی یقین دہانی کروائی۔وائس پرنسپل APS نے آئندہ بھی بلائنڈ کرکٹ کے لیے گراؤنڈ کی فراہمی کی پیشکش کی۔

پہلا میچ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا گیا، پنجاب نے ٹاس جیت کے خیبر پختونخوا کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 239 کا ٹارگٹ دیا، جس میں خیبر پختونخوا کے کپتان بدر منیر کے ناقابل شکست 112 رنز شامل ہیں۔جبکہ پنجاب مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا سکا۔ یوں خیبر پختونخوا نے میچ 28 رنز سے جیت لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی بدر منیر قرار پائے۔

جبکہ دوسرا میچ سندھ اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا، سندھ نے ٹاس جیت کے بلوچستان کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، بلوچستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی نثار علی قرار پائے جنھوں نے 100رنز بنائے۔

ایبٹ آباد ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کے تیسرے دن دو میچز کھیلے گئے۔
پہلا میچ خیبرپختونخوا اور سندھ کے مابین کھیلا گیا، سندھ نے ٹاس جیت کے خیبرپختونخوا کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، خیبر پختونخوا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جبکہ سندھ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 2•19 اوورز میں پورا کر لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی ایوب خان قرار پائے جنھوں نے 102رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔

جبکہ دوسرا میچ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا ۔بلوچستان نے ٹاس جیت کے پنجاب کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کامران اختر قرار پائے جنھوں نے 100 رنز بنائے۔

ایبٹ آباد ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کے چوتھے دن دو میچز کھیلے گئے۔پہلا میچ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا۔بلوچستان نے ٹاس جیت کر خیبرپختونخوا کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، خیبر پختونخوا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جبکہ بلوچستان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 49 وکٹوں کے نقصان پر 5•19 اوورز میں پورا کر لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی نعمت اللہ قرار پائے۔

جبکہ دوسرا میچ پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا گیا، سندھ نے ٹاس جیت کے پنجاب کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جل جواب میں سندھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز ہی بنا پائی۔ یوں پنجاب نے 37 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی مطیع اللہ قرار پائے جنھوں نے 32 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کے پانچویں دن دو میچز کھیلے گئے۔پہلا میچ سندھ اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا، بلوچستان نے ٹاس جیت کے سندھ کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی ۔سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز ہی بنا سکی، سندھ نے یہ میچ 64 رنز سے جیت لیا، میچ کے بہترین کھلاڑی سلمان قرار پائے جنھوں نے 20 رنز بنائے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جبکہ دوسرا میچ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا گیا، پنجاب نے ٹاس جیت کے خیبر پختونخوا کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، خیبر پختونخوا نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز ہی بنا پائی۔ یوں خیبر پختونخوا نے 51 رنز سے یہ میچ جیت لیا، میچ کے بہترین کھلاڑی بدر منیر قرار پائے۔ جنھوں نے 63 گیندوں پر 24 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 154رنز بنائے۔

ایبٹ آباد ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کے چھٹے دن دو میچز کھیلے گئے، پہلا میچ پنجاب اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا، بلوچستان نے ٹاس جیت کے پنجاب کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی ۔پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے 19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا، اس طرح بلوچستان نے یہ میچ 4 وکٹ سے جیت لیا، میچ کے بہترین کھلاڑی ہارون خان قرار پائے۔
جبکہ دوسرا میچ سندھ اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا گیا۔ خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کے پہلی بیٹنگ کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخوا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا ٹارگٹ دیا۔جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، میچ کے بہترین کھلاڑی نسار علی قرار پائے۔ جنھوں نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کل اس ٹورنامنٹ کا فائنل سندھ اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایبٹ آباد ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کا فائنل بلوچستان اور سندھ کے مابین کھیلا گیا، سندھ نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، بلوچستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں 176رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 2•13 اوورز میں پورا کر لیا۔ فائنل کے مین آف دی میچ محمد صفدر قرار پائے، انھوں نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

فائنل کے مہمان خصوصی جنرل ریٹائرڈ آیاز سلیم رانا تھے، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ اور چئیر مین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ، پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول خالد بشیر، سابقہ ڈی جی سپورٹس طارق محمود، منیجر ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم شوکت گل جدون، صدر ہزارہ اسکواش فیڈریشن ملک غلام مرتضی، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر شاہد اقبال، ڈائریکٹر وومن میڈیکل کالج اور صدر ایمپاور پاک ویلفیئر آرگنائزیشن آصف محمود جدون اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، جیتنے والی ٹیم کو 75 ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 45 ہزار روپے اور ٹرافی انعام دی گئی۔ اس موقع پر نومبر میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں