فارمی مرغیوں سے لدی مزدا گاڑی کھاٸی میں جا گری ,حادثے میں ایبٹ آباد رہائشی ایک بھائی جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے زخمی کو جاٸے حادثہ سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور میت کو ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔زراٸع کے مطابق دونوں بھائی مزدا گاڑی میں مرغیاں لے کر گلگت جا رہے تھے کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے ایبٹ آباد شہر کے علاقے عثمان آباد بستی لال خان کا رہائشی زاہد نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا بھائی شیراز شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ میں زخمی ہونے والے شیرازکی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔