Skip to content

مانسہرہ کراچی اور لاہور بس سروسز ٹرمینلز پر مسافروں کے لیے ناقص سہولیات پر اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کی کارواٸی ,ناقص سروس کی مرتکب کمپنیوں کے کیسز کنزیومر کورٹ کو بھیج دیے۔

شیئر

شیئر

صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن مانسہرہ نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے مسافر بس ٹرمینلز کا دورہ کیا۔کراچی اور لاہور مسافر سروس فراہم کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں,بالا گوجر,یوٹانگ ,فیصل گوجر سمیت کراچی اور لاہور روٹ کے تمام ٹرمینل کے بکنگ پواٸنٹ کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ضلع مانسہرہ سردار ثنا الرحمان کے مطابق جاٸزہ لینے پر پتہ چلا کہ اندرون ملک مسافر سروس فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں کے ٹرمینلز پر مسافروں کے لئے بیٹھنے اور انتظارگاہ کا مناسب انتظام نہیں تھ ,ناکافی آرام گاہیں اور صفائی کے مسائل موجود تھے ,صحت بخش خوراک اور پینے کے صاف پانی کی سہولتیں دستیاب نہیں تھیں۔ سامان کے اسٹوریج اور مناسب پارکنگ کی کمی پاٸی گٸی , وائی فائی یا چارجنگ اسٹیشن تک مسافروں کی رسائی کا فقدان تھا , روشنی اور سیکیورٹی کے ناقص انتظامات تھے ,افراد باہم معذوروں کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔نظام الاوقات اور راستوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا میکنزم موجود نہیں تھا, مسافروں کے آرام کرنے کے لئے کوئی آرام دہ جگہ نہیں تھی, ٹکٹوں پر بیان کردہ رقم کی واپسی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔جس پر اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر کنزیومر پروٹیکشن سردار ثنا الرحمان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اعترافی بیانات، کنزیومر کورٹ مانسہرہ کے جج کے روبرو قلمبند کیے گئے اور تمام کیسز تحفظ صارفین عدالت کو بھیج دیے ہیں ,زراٸع کے مطابق صارفین کو معیاری سروس فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عاٸد ہو سکتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں