Skip to content

انڈیویجولینڈ کے زیر اہتمام انسانی حقوق اوراظہار راٸے کی آزادی کے عنوان سے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ۔

شیئر

شیئر

رپورٹ : دلدار احمد ستی

ایبٹ آباد

چھانگلہ گلی میں انسانی حقوق واظہار رائے کی آزادی کے عنوان سے ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے صحافیوں کی پہلے مرحلہ کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔غیر سرکاری تنظیم انڈیویجولینڈ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ میں صوبہ کے سرکاری ونجی ٹی وی چینلز ،اخبارات اور ریڈیو سے وابستہ مردو خواتین شامل تھے۔تربیتی ورکشاپ میں ٹرینر سیف اللہ کھوسو ،سینیئر صحافی فضل الرحمن نے صحافیوں کو تعمیری رپورٹنگ, مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن ،اطلاعات تک رسائی کے قانون کے حوالہ سے تفصیلی روشنی ڈالی ۔ورکشاپ میں ساؤتھ ایشیاء کے ممالک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر قوانین سے بھی آگہی دی۔ورکشاپ میں صحافیوں کو عالمی اسمبلی کے مندوبین کا بھی علامتی سیشن کروایا گیا ۔جس میں ساؤتھ ایشیاء کے ممالک کی نمائندگی کا موقع دے کراظہار رائے کو سلب کرنے والے قوانین پر بحث کرکے ایک مشترکہ سفارشات بھی مرتب کیں۔ورکشاپ میں صحافیوں کے گروپ سیشن بھی کروائے گئے جس میں کسی بھی خبر کی تصدیق کے لئے آن لائن ٹولز کے زریعے فیکٹ چیکنگ اور زاتی تجربات اور مشاہدات پر پریزینٹیشن بھی کروائی گئی۔غیر سرکاری تنظیم انڈویجل لینڈ کے ٹرینر سیف اللہ کھوسو اور سینئر صحافی فضل الرحمن نے صحافیوں کو بری اور بحری جہازوں کے کسی بھی حادثات کی صورت میں خبر کی تصدیق کے لئے جدید آن لائن ٹولز سے بھی آگہی دی ۔جس کے لئے عملی طور پر استعمال کا بھی موقع فراہم کیا۔خیبر پختون خوا کے صحافیوں کے گروپ کو ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارم پر پروپیگنڈہ کی روک تھام اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بننے اور ملک کے قانون پیکا آرڈینس کے نکات کو بھی تفصیلی طور پر بحث میں شامل کیا۔جس میں ملکی سلامتی کو مقدم رکھنے کے لئے حدودوقیود پر رہتے ہوئے صحافتی اصولوں کو مقدم رکھنے پر زور دیا ۔ٹرینر نے انسانی حقوق کے حوالہ سے میگنا کارٹا ،بل آف رائٹس اور کاسز آف شرینکنگ سپیس پر آگہی دی ۔اور لوکل بلدیاتی نظام کے حوالہ سے ملک کے اہم سیاسی عہدوں اور بلدیاتی نظام کے حصہ داروں کا قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس اور ٹی وی ٹاک شوز کے علامتی عمل سے ایک سیر حاصل گفتگو کی گئی۔صحافیوں نے تربیتی ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹنگ میں شامل کرنے اور آئندہ بھی ایسی مذید ورکشاپ کے انعقاد پر زور دیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں