پسند کی شادی کرنے والا نوجوان کچہری میں قتل۔
مانسہرہ پولیس کی بروقت کارواٸی کچہری روڈ پر لساں نواب کے رہائشی شخص کو قتل کرنے والا ملزم موقع سے گرفتار ، باقی ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ناکہ بندیاں قائم کردی گئ*
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود کچہری روڈ پر لساں نواب کے رہائشی 22/23 سالہ عاقب ولد عبدالرشید کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان میں سے لساں نواب کے ہی رہائشی یاسر ولد صابر سلطان نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے تایا کی بیٹی مسمات (س) دختر صادق سکنہ لساں ناب کا رشتہ حویلیاں میں دیا ہوا تھا جبکہ مقتول محمد عاقب نے تایا کی بیٹی کو ورغلا پھسلا کر گھر سے بھگا لے گیاتھا جس پر مقتول کے خلاف تھانہ لساں نواب میں اغواء کی دفعات کے تحت مورخہ 16.05.2024 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔
سٹی پولیس نے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر قتل میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیئے جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔جلد ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جاۓ گا۔