ایبٹ آباد
پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ملک محبت اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی کے منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی ضلعی تنظیم کا تشکیل نو کا عمل مکمل کر کے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا اجلاس سے اپنے خطاب میں ضلعی صدر ملک محبت اعوان نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہی پارٹی کی اصل قوت ہیں انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ورکروں کے حقوق کی بات کی ہے انھوں نے کہا کہ مشکل ترین دور کے اندر پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات سہیل اعوان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی تشکیل نو کا عمل مکمل کر لیا گیا اور عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا جن میں ضلع ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم خان جدون ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک سہیل اعوان سینئر نائب صدر ضلع شکیل مغل سینئر نائب صدر سردار خالد صوبیدار ریٹائرڈ جمشید نائب صدر ضلع سردار حنیف نائب صدر ضلع عثمان سہگل نائب صدر ضلع سردار ماسٹر الیاس نائب صدر ضلع عنایت شاہ نائب صدر ضلع بابر خان تنولی نائب صدر ضلع ملک جمیل نائب صدر ضلع ملک نوید حیاخان ضلعی نائب صدر ناصر خان جدون نائب صدر ضلع حاجی جاوید خان ملک یاسر نائب صدر ضلع حفیظ عباسی نائب صدر ضلع حاجی جاوید قریشی ضلعی نائب صدر ساجد اعوان جوائنٹ سیکرٹری ارشد اقبال ربانی علی اکبر قریشی نائب صدر ضلع سردار زاہد رشید ملک واجد سردار شوکت چوہدری تاج ملک آصف ضلعی جوائنٹ سیکرٹری عدنان پاشا ضلعی جوائنٹ سیکرٹری حاجی شہناز ضلعی جوائنٹ سیکرٹری راشد خان جدون شامل ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک محبت اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی نے تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام منتخب عہدیداران اپنی پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے ضلعی صدر ملک محبت اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کارکنوں کا احترام قیادت کی پالیسی انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی