Skip to content

الخدمت فاؤنڈیشن ایبٹ آباد نے دس ہزار نوجوانوں کی تربیت دینے کے لئے رجسڑیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
رپورٹ :دلدار ستی
الخدمت فاؤنڈیشن ایبٹ آباد کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کے تحت جدید آن لائن کورسز کے لئے دس ہزار نوجوانوں کی تربیت دینے کے لئے رجسڑیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس میں 12کورسز کروائے جائیں گے۔کورسز کا دورانیہ تین ماہ ہوگا۔طالبات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ایبٹ آباد پریس کلب میں الخدمت فاؤنڈیشن ایبٹ آباد کے سرپرست عبدالرزاق عباسی ،صدر ملک تنویر اعوان ،ہمایون خان جنرل سیکرٹری ،کومل خان ریجنل انچارج نے بتایا کہ بنو قابل پروگرام نوجوانوں کے لئے نادر موقع ہے۔موجودہ حالات میں 7لاکھ نوجوان پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔نوجوانوں پرحکومت کی توجہ نہیں ہے۔الخدمت فانڈیشن ملک بھر میں فلاحی کاموں میں سب سے آگے ہے۔ملک کے دیگر حصوں کے بعد خیبر پختون خوا میں بنو قابل پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں دس ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن کریں گے۔جن کی تربیت کے لئے ملک کے ٹاپ ٹرینر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کورس کی لاگت دو لاکھ تک ہے جو الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفت میں کرایا جائے گا اور ان کو گوگل سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس میں 18سال سے 35 سال کے تک کے میٹرک پاس امیدوار رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔کورسز کے لئے 35افراد پر مشتمل کلاس ہوگی۔واضح رہے کہ رجسڑیشن کے لئے گوگل پر بنوں قابل خیبر پختون خوا کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم موجود ہے جس کے لئے آخری تاریخ پانچ جون ہے اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز جولائی میں کیاجائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں