تھانہ خاکی کی حدود محلہ رستم آباد بھیرکنڈ میں گھریلو جھگڑے پر اپنے 19/20 سالہ بیٹے جنید شاہ کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ اپنی 24/25 سالہ بیٹی مسمات (س) کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے باپ اسماعیل شاہ ولد احمد علی شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم سے آلہ قتل و اقدام قتل پستول برآمد کرکے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کر دی گئ۔
تفصیلات کے مطابق مسمات (س) نے پولیس کو زخمی حالت میں رپورٹ کرائ کہ میں 2 دن قبل اپنے سسرال سے ناراض ہوکر میکے آئ تھی کہ رات 9 بجے میرے بھائ نے میرے ساتھ توں تکرار شروع کر دی جس پر والد غصہ میں آگئےاور اپنے 30 بور پستول سے جنید پر فائرنگ کردی ، میں اپنے والد سے پستول چھیننے لگی تو ان سے دوبارہ فائر ہوکر میں بھی گولی لگ کر زخمی ہوگئ۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ بھائ جنید ہسپتال لاتے ہوۓ راستے میں بھی دم توڑ گیا۔
پولیس نے مدعیہ کی رپورٹ پر تھانہ خاکی میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوۓ DPO مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ایس ایچ او تھانہ خاکی کو ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوۓ خاکی پولیس نےصرف چند ہی گھنٹوں میں قاتل باپ کو نہ صرف گرفتار کرلیابلکہ اس سے آلہ قتل و اقدام قتل 30 بور پستول بھی برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔