Skip to content

گوجری زبان کو نصاب میں شامل کیا جائے۔میاں غلام قاری تبسم

شیئر

شیئر

عوامی نمائندے اپنی قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر علاقائی زبانون کی طرح ”گوجری زبان”کو بھی شامل نصاب کریں۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل بالاکوٹ کی معروف سماجی وفلاحی شخصیت میاں غلام قاری تبسم نے ایک محفل میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے تعلیمی آغاز پر گوجری زبان کو بھی شامل نصاب کیا جانا چاہیے تھا۔گوجری زبان برصغیر پاک وہند کی قدیم ترین زبان ہے۔ہزارہ میں اکثریت میں یہ زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے۔اب تک اس کو نصاب میں نہ شامل کرکے ایک بڑی قوم کے ساتھ نہ صرف ناانصافی کی گئی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ”گوجری زبان”کو بھی اس کے بنیادی حسن سے محروم رکھا گیا ہے۔

اسی طرح بالاکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمد قاسم ساقی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ جس طرح صوبہ میں دیگر علاقائی بولی جانے والی زبانیں نصاب میں شامل ہیں اسی طرح گوجری زبان کو بھی شامل نصاب کرکے گوجری زبان کو محفوظ کیا جائے۔مزیدبرآں گوجری زبان کی تعلیم وتدریس کے عین مطابق گوجری قاعدے منظرعام پر آچکے ہیں اور ٹیکسٹ بورڈز کوارسال بھی کیے جا چکے ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں