Skip to content

تورغر کی تحصیل دوڑ میرا کے گاوں شنگلدار میں قتل کا اندوہناک واقعہ۔

شیئر

شیئر

ضلع تورغر کے نواحی علاقہ تحصیل دوڑ میرہ ویلج شنگلدار میں قتل کا اندوہناک واقعہ

گزشتہ روز 22/5/2024 تحصیل دوڑ میرہ ویلج شنگلدار کے مضافاتی گاؤں بینچونہ میں پڑوسیوں نے موسیٰ ولد طاؤس کو رات کے اندھیرے میں بند کمرے میں پھانسی دے کر انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کرکے لاش کو پانی کے نالے میں پھینک دی تلاش کے بعد رات دو بجے لواحقین کو نالے سے تشدد زدہ لاش ملی،

تھانہ دوڑ میرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، لواحقین کا اعلیٰ حکام سے انصاف کی دہائی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع تورغر تحصیل دوڑ میرہ ویلج شنگلدار کے مضافاتی علاقہ گاؤ بینچونہ میں محمد عارف، دختر بخت راجہ، عظیم خان ولد قدیم اور بخت یاب خان نے اپنے پڑوسی موسیٰ ولد طاؤس کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر ایک مکان کے اندر پھانسی لگا کر بے دردی سے قتل کرکے لاش کو پانی کے نالے میں پھینک دی لواحقین کی مسلسل تلاش کے بعد رات دو بجے ابھرا خان نالے سے تشدد زدہ لاش برآمد کرلی، آندھے قتل واقعہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کردیا، 28 سالہ مقتول موسیٰ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے گزشتہ اتوار کے صبح سویرے اذان سے پہلے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے

مقتول موسیٰ کے لواحقین اور بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، پڑوسیوں نے انتہائی بے دردی کے ساتھ موسیٰ کو قتل کرکے اس کے چھوٹے بچوں کو یتیم کردیا ہے، عمائدین علاقہ اور پڑوسیوں نے موسیٰ نامی شخص کی بے دردی سے قتل پر غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے

موسیٰ کے بھائیوں بیوی اور بچوں نے بھی انصاف کی دہائی دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکام بالا سے قتل میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور انھیں انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں